ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز جمعرات کو صوبے اصفہان میں آئی آر جی سی بری فورسز کی امیر المومنین (ع) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے پختہ اور پُرعزم قدم، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جب تک مخلص اور وفادار لوگ زمین پر صف آرا ہیں، کوئی طاقت اس سرزمین پر حملہ نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاسداران انقلاب کی بری افواج، ملکی سلامتی کا ایک مضبوط ستون اور اللہ رب العزت اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف ملکی سلامتی کا گڑھ ہیں۔
پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ آج تیاری کی سطح میں اضافے اور دنیا کے جدید ترین آلات کے استعمال سے جنگ کا امکان کم ہو گیا ہے۔
انہوں نے پاسداران انقلاب اور اصفہان کی امیر المومنین (ع) یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جنہوں نے اس سرحد کی سالمیت کے دفاع کے لیے جہادی لباس پہننے کا شرف حاصل کیا ہے تو اس ملک کی سرحد کی سجاوٹ اور سلامتی کا گڑھ ہیں۔
بریگیڈئیر جنرل سلامی نے انقلابی گارڈز کی پہچان کی تشکیل میں تعلیم کے کردار پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے آج بروز جمعرات کو اصفہان کی امیرالمومنین (ع) یونیورسٹی میں حاضر ہوکر شہدا سے خراج عقیدت پیش کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ